ملک کی جامعات میں پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کا انتخاب اعزاز : آئی جی پنجاب عارف نواز خان

ملک کی جامعات میں پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کا انتخاب اعزاز : آئی جی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ ملک کی نامور یونیورسٹیز کی جانب سے ریسرچ کیلئے پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کا انتخاب محکمہ پولیس کیلئے ایک اعزاز ہے اور پنجاب پولیس کے پراجیکٹس پرہونیوالی تحقیق مستقبل میں درپیش چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ثابت ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے عوام کو بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کیلئے جدید پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن سے صوبہ بھر میں اب تک لاکھوں شہری مستفید ہوچکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سنٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان (CERP)کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ سرپ اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے وفد کی سربراہی لمز یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی چیمہ نے کی جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں ہارورڈ کینیڈی سکول کے عاصم خواجہ اورسی ای اوسرپ معروف اے سیدشامل تھے ۔ اس موقع پر پنجاب پولیس ،سرپCERP اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا گیا جس کے تحت سرپ اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے ماہرین کی ٹیم پنجاب پولیس کے 8787کمپلینٹ سیل اور خدمت مراکز پرریسرچ کرے گی اور اس ریسرچ سے حاصل ہونے والے نتائج سے 8787کمپلینٹ سیل اور خدمت مراکز میں مزید بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی مرتب کی جائیں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی ، ایڈیشنل آئی جی IAB ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی کرائم جواد ڈوگر،ڈی آئی جی لاجسٹکس رائے بابر سعید، ڈی آئی جی IAB احسن یونس ،ڈی آئی جی آر اینڈڈی فیصل علی رانا سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی