مرکزی عزاداری جلوس کی سکیورٹی انتظامات پر اہم جائزہ اجلاس
لا ہو ر (جنرل رپورٹر)یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی عزاداری جلوس کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک،ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد،ایس پی سٹی سید غضنفر علی،ایس پی سٹی ٹریفک سردار آصف،ڈی ایس پی وقاص اور دیگر متعلقہ افسران سمیت مرکزی جلوس کے منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کو یوم شہادت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات بارے مجوزہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔