سرچ آپریشنز کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری
لا ہو ر (جنرل رپورٹر) خفیہ اطلاعات پر روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف حساس مقامات پرسرچ آپریشنزکر رہی ہے۔ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشنز کے دوران 119ہوٹلز،25گیسٹ ہاﺅسز،08ہاسٹلز،25تعلیمی اداروں، 05 بس اڈے،10گودام،92 دکانیں ، 31 گرجا گھر، 13مدارس میں سرچ آپریشنز کئے گئے جبکہ 7881 گھروں، 1677 کرایہ داروں اور24864 افراد کوچیک کیا گیا۔ کوائف نامکمل ہونے کے باعث 116افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی۔