عوامی راج پارٹی بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیگی ‘ جمشید دستی

عوامی راج پارٹی بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیگی ‘ جمشید دستی

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف سے ملکی سالمیت داو¿ پر لگا کر قرضے کا معاہدہ کیا گیا آئی ایم ایف ملازمین کو پاکستان کا بیٹا قرار دیکر گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر لگا کر معیشت عملاً ان کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ان خیالات کا اظہار جمشید احمد دستی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

نے عوامی راج پارٹی کے رہنما ملک فاروق عاربی کے ماموں اور جنرل کو نسلر یو نین کو نسل شاہ جمال ملک خادم حسین رٹہ مرحوم کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی چھٹی کر اکے اور پاکستان کی معیشت پر آئی ایم ایف کے حاضر سروس ملازمین مسلط کر کے ان کے ہاتھ میں سٹیٹ بینک اور ایف بی آر دیکر اپنی ناکا می اور نا اہلی عیاں کر دی ہے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران نا اہل ہیں اور ملکی تاریخ کی سخت ترین شرائط پر محض چھ ارب ڈالرز کا قرضہ سواتین سال کے عرصہ میں حاصل کیا جا رہا ہے جوکہ سمجھ سے بالا تر ہے معاہدے کے پہلے ہی روز سٹاک مارکیٹ میں مندی اور 181ارب روپے کے نقصان اور ڈالر کا ریٹ 140سے 143تک مہنگا ہو نا اسکی دلیل ہے کہ پاکستان میں نہ صرف مہنگائی کا سیلاب آرہا ہے بلکہ معیشت مزید کساد بازاری کا شکار ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ جنہیں حکمران پاکستان کا بیٹا قرار دے رہے ہیں در اصل یہی پاکستان کے دشمن ہیں جو غریب کا خون چوسیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے لیئے ریلیف کا باعث تھے جنہیں توڑ کر جمہوریت دشمنی کا ثبوت دیا گیا عوامی راج پارٹی مخالفین کو بلدیاتی الیکشن میں ٹف ٹائم دیگی ۔بلدیاتی ادارے توڑ کر سخت زیادتی کی گئی ۔اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کو نسل مہر پور ملک اجمل کا لرو ملک محمد حسین رٹہ ،ملک فاروق فضل عاربی اور میاں اشرف قریشی بھی ہمراہ تھے۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر