ڈی آئی جی آپریشنز کی صدارت میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کا دربار

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدارت میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کا دربار

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیرِ صدارت قربان لائنز میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کا دربارمنعقد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک،ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد،ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین،ایس پی موبائلز/سی آراو اسد الرحمٰن سمیت اعلیٰ افسران اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کی کثیر تعداد نے اس موقع پر شرکت کی۔منعقدہ دربار میں سانحہ داتا دربار کے ایلیٹ فورس کے شہدا ءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور شہداءکے بلند درجات کے لئے دعابھی کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے دربارکے شرکاءسے خطاب کے دوران کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ شہدا ءکی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کے جواب میں ایلیٹ سمیت تمام پولیس فورسسز کا مورال اس وقت اپنے عروج پر ہے۔سانحہ داتا دربار کے پولیس فورس کے شہداءراہ حق کے شہید ہیں۔

ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بہادری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

مزید : علاقائی