ناقص حکومتی پالیسیاں غریب عوام کیلئے خطرناک ‘ مسز شمیلہ اسلم

ناقص حکومتی پالیسیاں غریب عوام کیلئے خطرناک ‘ مسز شمیلہ اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف مالیاتی پیکج سے مہنگائی میں برق رفتار اضافہ ہو گا۔پٹرول بجلی گیس کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ ڈالر مہنگا روپے کی قدر کم ہو جائے گی۔جس سے شرح سود میں اضافہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق لیگی ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے آئی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )


 ایم ایف پیکج کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئے۔ تا ہم ادارتی اور ٹیکس اصلاحات کے نام پر قومی اداروں کو آئی ایم ایف کے لیے کھیل کا میدان بنا دیا۔آئی ایم ایف، ورلڈ اور ایشیائی ترقیاتی بنکوں سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے آٹھ سے نو ارب ڈالر قرضوں سے ہر تیسرا پاکستانی معاشی ابتری کا شکار ہو جائے گا۔آئی ایم ایف کا مبہم اعلامیہ ناقابل فہم ہے۔ تحریک انصاف نے مصنوعی معیشت سے چھٹکارے کے نام پر آئی ایم ایف پیکج میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیاں عوام کو تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق مقام پر لا کھڑا کر رہی ہیں۔ ملکی معاشی استحکام کو گرفت کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
شمیلہ اسلم