ملتان ‘ فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن ‘ 2 پوائنٹس سیل

ملتان ‘ فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن ‘ 2 پوائنٹس سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاءکے استعمال(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

 اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر02فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانے عائدکیے ۔جنوبی پنجاب میں لگے رمضان بازاروں کی چیکنگ کی گئی اور صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے تفصیلی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میںکارروائی کرتے ہوئے لائسنس نہ ہونے،مس برانڈنگ،غلط لیبلنگ،کیمیکل ڈرمز ،مضر صحت اجزاءکے استعمال،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،گندے بدبودار ماحول کی بناءپر خادم سوڈا واٹر اور نذیر سوڈا واٹر یونٹ کو سیل کر دیا۔مزید برآںجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں قائم رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں اور غیر معیاری سٹوریج پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔علاوہ ازیں ملتان، خانیوال، لودھراں،رحیم یارخان اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاءکی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پربھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔کارر وائیوں کے دوران گلے سڑے پھل،سبزیاں،زائدالمیعاد اشیاءاور مضرصحت خوراک تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے ۔ 

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر