فاٹا کے عوام کو حقوق دینے کا کریڈٹ کسی ایک نہیں سب جماعتوں کو جاتا ہے

فاٹا کے عوام کو حقوق دینے کا کریڈٹ کسی ایک نہیں سب جماعتوں کو جاتا ہے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق دینے کا کریڈٹ کسی ایک جماعت یا پھر حکومت کو نہیں بلکہ سب جماعتوں کو جاتا ہے اور بالخصوص میاں نواز شریف کو اس کا کریڈٹ دینا چاہئے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں اس پر کام شروع کردیا تھا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متفقہ قانون سازی ہو لیکن اس کے لئے حکومت خود ہی پہل نہیں کرتی ہے یہ فاٹا کے عوام کو حقوق دینے کا بل تھا اس لئے ہم نے حکومت کا ساتھ دیا جس پر متفقہ بل منظور ہوا آنے والے دنوں میں بھی جب کوئی عوامی مفاد کا ایشو آئے گا تو ہم اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر قانون سازی کے عمل میں شریک ہوں گے۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول