ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی  نہیں دے سکتا،ایرانی صدر 

   ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی  نہیں دے سکتا،ایرانی صدر 

 تہران (آئی این پی ) ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران اور ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا، ایران کا اسلامی انقلاب کسی خاص مذہب کیلئے نہیں ہے اور اسلامی انقلاب میں تمام(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

 مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کام کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدرحسن روحانی نےملک کے اہلسنت علما اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کو دشمنوں کی جانب سے مختلف قسم کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہا کہ ہم دشمنوں کو شکست دے کر اس مشکل دور سے بھی با وقار طریقے سے نکل جائیں گے۔صدرمملکت حسن روحانی نے اسلامی انقلاب اور ملکی امور میں اہلسنت افراد کی فعال سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اہلسنت مسلمان انتخابات میں بھی بھر پور شرکت کر کے اپنے امیدواروں کا کامیاب بنانے میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب کسی خاص مذہب کیلئے نہیں ہے اور اسلامی انقلاب میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کام کیا اور یہ تمام اس ملک اور اسلامی انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں۔صدرمملکت حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سرحدی علاقوں میں بسنے والے ایران کے اہلسنت مسلمانوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے ہی اسلامی انقلاب کیلئے اپنی وفاداری کا اعلان کیا اور ابھی تک اپنے اس عزم پر قائم ہیں کہا کہ آج سب اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایران کے شیعہ اور سنی مسلماں ایک دوسرے کے کاندھے سے کاندھا ملاتے ہوئے ایران کی ترقی و پیشرفت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر