بھارت سے رہائی پانیوالے 13پاکستانی شہری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے
لاہور (این این آئی) بھارت سے رہائی پانے والے 13پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ بھارت سے رہائی پانیوالوں میں 9عام شہری اور 4 ماہی گیر ہیں،3 شہریوں کو ویزامعیادختم ہونے پکڑاگیا تھا۔ رہائی پانے والے شہریوں کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے جہاں رینجرز حکام نے انکا استقبال کیا۔پاکستانی قیدی سرحد عبور کرتے ہی سجدہ ریز ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قیدیوں کی رہائی میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردار ادا کیاہے۔
پاکستانی شہری