جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے بلاول بھٹو کو 17مئی کو طلب کر لیا، زرداری کیخلاف انکوائری یز کی تفصیلات عدالت میں جمع

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے بلاول بھٹو کو 17مئی کو طلب کر لیا، زرداری کیخلاف ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے وہ پارک لین کمپنی میں 25 فیصد اثاثوں کے حصہ دار ہیں، ان سے کمپنی میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق تمام نیب انکوائریز کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کی رپورٹ جمع کرائی۔عدالت میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکوائریز سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی گئیں اور 5 انکوائریز اور 3 انویسٹی گیشنز میں آصف زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے اب تک صرف ایک کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالتی حکم پر آصف زرداری کے وکلا کو بھی نیب رپورٹ کی پیشگی کاپی بھجوا دی گئی ہے۔احتساب عدالت میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دور ان آئندہ سماعت پر خواجہ عبدالغنی مجید کو کراچی جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں گرفتار ملزمان احتساب عدالت پیش ہوئے جن میں گرفتار ملزم محمد شبیر، آفتاب میمن،عبدالجبار میمن سمیت 7 ملزمان شامل تھے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ چیرمین نیب نے خواجہ عبدالغنی مجید کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ بعد ازاں سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

 کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر باعث تشویش ہے، بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے کوئٹہ دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرباعث تشویش ہے، معصوم اوربیگناہ افراد کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پر ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔

آصف زرداری  

مزید : صفحہ اول