عمر تبدیلی ،ایم پی اے خرم سہیل لغاری کیس کی آج سماعت

عمر تبدیلی ،ایم پی اے خرم سہیل لغاری کیس کی آج سماعت

چوک پرمٹ( نمائندہ پاکستان) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمر میں تبدیلی کیس کی سماعت آج ہوگی قیوم جتوئی کی اپیل پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتوئی سماعت کرینگے۔ تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی نے اپنے وکلاءچوہدری طاہر محمود،سرفراز احمد خان علیزئی،سردار محمد اسماعیل خان،سردار نذر عباس جتوئی کی وساطت سے معزز عدالت جلیل احمد خان اپیل دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ مشیروزیر اعلیٰ پنجاب،ایم پی اے سردار خرم سہیل خان لغاری کی تاریخ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پیدائش میٹرک،پاسپورٹ، انگلش،اردو قومی شناختی کارڈز،ڈرائیونگ لائسنس،BZUمیں داخلہ فارم اور نادرا ریکارڈاوروالدہ کی پنشن کے ریکارڈ میں تاریخ پیدائش 1996ہے انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کی خاطر پہلے سول جج جتوئی جام محمد اجمل کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا معزز عدالت نے نادرا سے ریکارڈ طلب کیا اور ریکارڈ کی چیکنگ کے بعد اور مکمل سماعت کے بعدانکا دعویٰ خارج کردیا بعد ازاں ایم پی اے سردار خرم سہیل خان لغاری نے بعدالت اختر علی بھٹی اے ایس جے کی عدالت میں اپیل دائر کی اور اپنے کزن ڈینٹل ڈاکٹر جو کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں تعینات سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنواکر اور عدالت کو دھوکے میں رکھ کر اور حقائق کے برعکس غلط بیانی کرکے اپنے حق میں فیصلہ کراکر الیکشن کے کاغزات نامزدگی سے صرف دوروز قبل نادرا سے قومی شناختی کارڈ بنوایا انہوں نے مزید معزز عدالت کو بتایا کہPto میڈیکل سرٹیفیکیٹ جس عمر کا تعین کرتا ہے صرف دینٹل سرجن جاری نہیں کرتا بلکہ میڈیکل بورڈ جاری کرتا جس پر معزز جج جلیل احمد خان سماعت کرے گا جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے قانونی پیروی شہزاد فرید لنگڑیال،عبدالقیوم احمدانی،اختر خان لغاری کریں گے ۔

خرم لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر