فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، مریم نواز

فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، مریم نواز

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کرنا سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین سیاسی انتقام ہے، فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔منگل کو مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امیر مقام کے بیٹے کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کرنا سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین سیاسی انتقام ہے،پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟ فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے،ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول