امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے انتخاب کا مرحلہ شروع

امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے انتخاب کا مرحلہ شروع

لاہور(میاں اشفاق انجم)جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر کے انتخاب کا مرحلہ شروع، صوبائی شوریٰ سے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3نام مانگ لیے گئے،صوبائی شوریٰ کے نام بیلٹ پیپرجاری،امیرصوبہ پنجاب وسطیٰ کی نشست امیر العظیم کے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بننے کے بعد خالی ہوئی ہے،الیکشن کمیشن جماعت اسلامی نے صوبہ پنجاب وسطیٰ کے ارکان کی رہنمائی کے لیے صوبائی شوریٰ کے ارکان سے فرداََ فرداََ رائے لینے کے لیے خفیہ بیلٹ کے ذریعے امیر صوبہ پنجاب وسطیٰ کے لیے3نام مانگے ہیں،3نام آنے کے بعد الیکشن کمیشن ارکان جماعت اسلامی پنجاب وسطیٰ کو استصواب رائے کے لیے خفیہ بیلٹ جاری کرے گا،ارکان شوریٰ کے نامزد کردہ تین ناموں سمیت صوبہ پنجاب وسطیٰ کے کسی بھی رکن کو ووٹ دے سکیں گے،شوریٰ کی طرف سے 3نام آنے کے بعد صوبائی شوریٰ کا اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے،امیر صوبہ پنجاب وسطیٰ امیر العظیم کے سیکرٹری جنرل بننے کے بعداب تک کسی کو قائم مقام امیر یا نگران نہیں بنایا گیا،ارکان سے خفیہ رائے لیے جانے کے بعد امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطیٰ کے نئے امیر کا اعلان ہو گا۔

امیر

مزید : صفحہ اول