جعلسازی ‘ سٹیمپ فروشوں کیخلاف ملتان ‘ وہاڑی ‘ خانیوال میں آپریشن ‘ 4 گرفتار

جعلسازی ‘ سٹیمپ فروشوں کیخلاف ملتان ‘ وہاڑی ‘ خانیوال میں آپریشن ‘ 4 گرفتار

ملتان( وقائع نگار) اینٹی کرپشن ملتان نے جعلی سٹیمپ پیپر فروخت کرنے پر ملتان ، خانیوال اور وہاڑی میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے19 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ، اس حوالے سے اینٹی کرپشن ملتان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بڑی تعداد میں 50روپے مالیتی سٹیمپ پیپرزبیان حلفی کے مختلف دفاتر میں جمع کروائے گئے ہیں اور فریقین کے درمیان معاہدے لکھے گئے ہیں جو(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

 ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس سے جاری ہی نہیں کئے گئے اور سرکاری خزانے کو جعلی سٹیمپ پیپر زکی مد میں بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جس پر اینٹی کرپشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مرزا کاشف محمود اسٹام فروش ، سید سہیل اصغر، ملازم حسین اسٹام فروش، غلام فرید،شہباز علی،دلشاد احمد، رشیداحمد، محمداکبر، وسیم الرحمٰن ، محمد عمران رضا، عبدالقیوم ، فخرعباس خان، ناصرارشاد، آصف معاویہ، عبدالخالق قمر، تنویر شاہد، افضل محمود،محمد یٰسین ،محمد رمضان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ اینٹی کرپشن ملتان نے دوسٹیمپ فروشوں کو پرانی تاریخوں میں 5لاکھ کے عوض اسٹامپ پیپر جاری کرنے پر گرفتارکرکے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔ پکڑے جانیوالوں میں مرزا کاشف محمود ‘ سہیل اصغر ‘ فخر عباس اور افضل محمود شامل ہیں ۔

جعلسازی

مزید : ملتان صفحہ آخر