اپوزیشن کا سیلیکٹ کمیٹی کا بائیکاٹ  سمجھ سے بالاترہے،مرتضیٰ وہاب 

اپوزیشن کا سیلیکٹ کمیٹی کا بائیکاٹ  سمجھ سے بالاترہے،مرتضیٰ وہاب 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ ایم کیوایم جی ڈی اے تحریک انصاف کا سیلیکٹ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے،افسوس کہ حکومت کے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

 خیرسگالی کے جذبے کا اپوزیشن نے مثبت جواب نہیں دیا۔ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ،ہم نے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ہے،تحریک لبیک پاکستان اور متحدہ مجلس عمل نے پولیس قانون کی حمایت کی ہے،اپوزیشن سے گزارش کرتے رہے کہ اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردینگے مگر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کےلیے اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کی جارہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کابنیادی مقصد پولیسنگ کے موثرقانون کوروکناہے۔ اپوزیشن کوعدالت جانا ہے تو ضرورجائے کسی کو عدالت جانے سے روک نہیں سکتے،وزیراعلی کو پولیس سے بازپرس کااختیارہوناچاہیئے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ پنجاب میں قانون ہے کہ پولیس افسران کے تقرری وتبادلے وزیراعلی اور آئی جی کی مشاورت سے ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر