حملوں کا خدشہ ،ڈیرہ راجن پور لشمور ریلوے سیکشن حساس قرار پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ

حملوں کا خدشہ ،ڈیرہ راجن پور لشمور ریلوے سیکشن حساس قرار پٹرولنگ بڑھانے کا ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملک میں امن وامان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے ڈیرہ غازی خان-راجن پور(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

-کشمور ریلوے سیکشن کوحساس قرار دیتے ہوئےاس کی سیکورٹی کومزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیکشن کے ٹریک اور گذرنے والی ٹرینوںپر ملک دشمن عناصر کی طرف سے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں،اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داو?د پوتا نے ایس پی ریلوے امجد منظور خان اور ڈویڑنل انجینئرٹو ریلوے ملتان رانا شعیب اقبال کے ہمراہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،انہوں نے اس موقع پر مذکورہ بالا ریلوے افسروں کے ہمراہ ا?ر پی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،،ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ ڈیرہ غازی خان -راجن پور اور کمشمور ریلوے سکیشن پر سیکورٹی بارئے تفصیلی جائزہ لیا گیا،ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ راجن پور -ڈیرہ غازی خان سیکشن پر ریلوے کے پٹرولنگ عملہ کے ساتھ ساتھ ضلع پولیس کی باقاعدہ پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، راجن پور -کشمورسیکشن کی ریلوے تنصیبات،ٹریک اور ٹرینوں کی سیکورٹی کے لیے اسی طرح کے انتظامات کیے جائیںگے،ا?ر پی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے اس موقع پر مذکورہ سیکشن کی سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا،دریںاثنائ ڈی ایس ریلوے امیر محمد داو?د پوتا نےایس پی ریلوے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈیرہ غازی خان،راجن پور-کشمور ریلوے سیکشن پر پولیس کے ساتھ پٹرولنگ کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،ٹریک کے قریب مشتبہ افراد پر نظر رکھی جائے۔

حملوں کاخدشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر