سیشن جج ملتان کے رویے  کیخلاف وکلاءکا آج ہڑتال کا اعلان

سیشن جج ملتان کے رویے  کیخلاف وکلاءکا آج ہڑتال کا اعلان

ملتان(خبر نگارخصو صی)جوڈیشل پالیسی کی جانب سے 22/Aکی درخواستوں بارے فیصلہ آنے کے باوجود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

 جج ملتان کے رویے کیخلاف وکلاءآج 15مئی کو مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان افضل بشیر انصاری کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر وکلاءکیساتھ رویہ نامناسب ہے اور فاضل جج جوڈیشل پالیسی کے احکامات کی مکمل خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر وکلاءمکمل ہڑتال کریں گے۔

آج ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر