میونسپل کارپوریشن ‘ پلاننگ برانچ کا نشتر روڈ پر آپریشن ‘ دو ہوٹل ‘ پلازہ سیل

  میونسپل کارپوریشن ‘ پلاننگ برانچ کا نشتر روڈ پر آپریشن ‘ دو ہوٹل ‘ پلازہ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف افیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید کی ہدایت پر پلاننگ برانچ نے طارق روڈ اور نشتر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ہوٹل اور پلازہ سیل کردیا ہے اور (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

نقشہ فیس جمع کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چیف ا?فیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید کی جانب سے پلاننگ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر ایم او پلاننگ اویس سرور، واجد، سیف الرحمن اور معین نے دیگر عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے طارق روڈ پر 2ہوٹل سیل کردیئے ہیں جبکہ نشتر روڈ پر پلازہ کی تعمیر میں بے ضابطگی پر بھی خلاف ضابطہ بننے والی دوکانوں کو سیل کردیا ہے۔ 

ہوٹل ‘ پلازہ سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر