ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں لوگوں کےلئے سحری اور افطاری کا اہتمام

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں لوگوں کےلئے سحری اور افطاری کا اہتمام

لاہور (پ ر)معروف ایٹمی سائنسدان ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے سحری اور افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی سحری اور افطاری سے استفادہ کر رہی ہے۔ تمام انتظامات کی نگرانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک خود کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان غریبوں ہسپتال میں غریب، مستحق اور نادرا لوگوں کےلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ مخیر حضرات کے تعاون سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی مین بلڈنگ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ جس کے مکمل ہونے کے بعد غریب مریض بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4