معاون خصوصی زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر

    معاون خصوصی زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر

 اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر کر دیا گیا ، کابینہ نے فیصلے کی توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ٹوئرزم بورڈ کے بھی چیئرمین ہیں، معاون خصوصی نے کہاکہ پی ٹی ڈی سی اصلاحات لا کر ادارے کو شفاف بنائیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نئی طرح سے پاکستان میں سیاحت کا فروغ چاہتے ہیں ،پاکستان کو دنیا میں ایک برانڈ کے طور پر متعارف کرائیں گے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ صوبوں سے مل کر سیاحت کا فروغ میری ترجیح ہے۔

 زلفی بخاری 

مزید : صفحہ آخر