لائف ہسپتال کا تیسرا فنڈ ریزنگ پروگرام

لائف ہسپتال کا تیسرا فنڈ ریزنگ پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر) لائف ہسپتال کے زیر اہتمام تیسرے سالانہ فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد آواری ہوٹل لاہور میں کیا گیا ۔ جس میں صوبائی دار الحکومت کی معروف شخصیات اور مخیر حضرات نے شرکت کی ۔چیئرمین اے ایچ این سینتھیٹک ہارون انوار مہمان خصوصی جبکہ عرفان اقبال شیخ ، خواجہ شاہزیب اکرم ، چودھری وحید ، میاں اظہر جاوید مہمان اعزاز تھے۔ اس موقع پر لائف ہسپتال کی مکمل انتظامیہ چیئرمین میاں طارق نثار ، فاﺅنڈر کامران مسعود مگوں ، صدر عبدالجلیل انجم ، نائب صدر عاصم انعام مگوں ، سیکرٹری جوائنٹ ناصر احمد سہگل ، سیکرٹری فنانس حنان مسعود و دیگر سپریم کونسل ممبران موجود تھے۔