غیر ضروری اور لگژری اشیا ءکی درآمد کو روکنا حکومتی پالیسی کی اولین ترجیح ،صدر مملکت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے ،کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لےے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اقتصادی ترقی میں نجی شعبے خصوصی طور پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مثبت کردار کی تعرےف کرتے ہوئے کہاکہ مشکل اقتصادی حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ تجارتی خسارے کو کم کرنے کےلئے غیر ضروری اور لگژری اشیاءکی درآمد کو روکنا حکومتی پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( اےف پی سی سی آئی) کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی اور ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختار کی قیادت میں اےف پی سی سی آئی پنجاب کے وفد سے اےوان صدر میں خصوصی اجلاس کے موقع پر کیا۔اجلاس میں پنجاب کے تمام ٹریڈ چیمبرز کے صدور اور اےف پی سی سی آئی کے عہداداران نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ایکسپورٹ کرنے والی انڈسٹری کو گیس کی رعایتی ٹیرف کی فراہمی کو یقینی بنا کر کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے ایکسپورٹ کرنے والے سیکٹرز ٹیکسٹائل ،لیدر، کارپٹز، سرجیکل اور سپورٹس گڈز کے لےے سیلز ٹیکس کی صفر ریٹنگ پالیسی متعارف کروائی ہے۔ صدر پاکستان نے مزید کہاکہ تجارتی خسارے کو کم کرنے اور ترقیاتی بجٹ کے لےے زیادہ فنڈز مختص کرنے کیلئے اےف پی سی سی آئی کوکاروباری برادری کو اپنے تمام ٹیکسز ادا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اےف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی اور ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختار نے کہاکہ حکومت اےف پی سی سی آئی کے ساتھ اےک خصوصی کیمونیکشن چینل قائم کرے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دےنے کے لئے اےف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور اور وہ تمام ضلعی ٹریڈ چیمبرز جن کے پاس ذاتی آفسز نہیں ہے ان کو آفسز کے لئے حکومت کی طرف سے زمین الاٹ کی جائے۔قومی معیشت میں ایک نئی سمت دینے کے لئے امپورٹ کو کم کرنے اورمقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کا یہ بہترین وقت ہے۔
صدر پاکستان