بلوچستان ،نصیر آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ ،3مزدور جاں بحق ،ایک زخمی

  بلوچستان ،نصیر آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ ،3مزدور جاں بحق ،ایک زخمی

تمبو(آن لائن)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل تمبوکے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3مزدورجاںبحق اور 1زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ رئیس نذیراحمد میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے بھوسہ فیکٹری میں سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ کرکے فائرنگ کردی جس کے باعث 3مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیاایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ بعض نامعلوم دہشتگردوں نے گوٹھ نذیر احمد میں بھوسہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس سے بھوسہ فیکٹری میں گٹھڑیاں بنانے والے تین مزدور گنگلی،ارجی اورمیرماچھی جاں بحق جبکہ ایک مزدورزخمی ہوگیاپولیس حکام کے مطابق جاںبحق ہونے والوں کاتعلق سندھ کے علاقے ٹنڈوآدم سے بتایا گیا ہے جوکہ مزدوری کے سلسلے میں بلوچستان آئے ہوئے تھے اور دہشتگردی کانشانہ بن گئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو آرایچ سی ہسپتال منجھوشوری پہنچایا، میںضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ٹنڈوآدم سندھ ایمبولینس کے ذریعے روانہ کردیاگیا۔

بلوچستان /فائرنگ

مزید : صفحہ آخر