والدین کا احترام نہ کرنے والا کبھی کامیاب نہیں ہوتا ،زارا شاہ
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شاہ نے کہا ہے کہ مجھے جب بھی خدا کی ذات نے موقع دیا تو ایک ایسی این جی او بناﺅں گی جس میں بے روزگار اور غریبوں کے روزگار کا اہتمام کی جائے اور مالی مدد بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ والدین کا احترام ضروری ہے جس نے والدین کا احترام نہیں کیا وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوا ۔ میں اپنی نوجوان نسل کو یہی پیغام دوں گی کہ وہ اپنے والدین کی عزت و احترام اور قدر کرےں یہ خدا کی طرف سے انسان کے لئے سب سے عظیم تحفے ہیں اور ان کی حفاظت ضروری ہے ۔ مجھے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دلی تکلیف ہوتی ہے ، خدا کی ذات نے استطات دی تو ان کی مدد کیلئے این جی او بناﺅں گی ،میں نے بھی سخت مشکلات کا دور دیکھا ہے اور مجھے احساس ہے کہ جب انسان پر مشکلات ہوں تو حالات کس طرح کٹھن گزرتے ہیں ۔زارا شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی
ریاست ہے ،یہاں پر کم آمدنی والے طبقوں کے لئے حکومت کو ایک جامع پروگرام ترتیب دینا چاہیے ۔بے روزگار لوگوں کو جب تک ملازمت نہ ملے ان کے گھر تک وظیفے کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ غلط کام بھی غربت کی وجہ سے ہوتے ہیں مگر میں اس کی ہرگز حمایت نہیں کرتی کہ کسی کے گھر میں غربت ہے تو وہ چوری شروع کر دے، انسان محنت مزدوری کرے تو خدا کی ذات اس میں برکت ڈالتی ہے ۔ زارا شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بڑا مشکل دور دیکھا ہے اور مشکلات کا بڑی جرات مندی سے مقابلہ کیا تو خدا کی ذات نے اس کا اجر بھی دیا ،مشکلات کے دور سے گزر کر آج پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں اور وہ تمام نعمتیں خدا کی ذات نے عطاءکی ہیں جس کی انسان کو خواہش ہوتی ہے ۔ مگر میرے اندر انسانیت کا درد آج بھی موجود ہے ، میری خواہش ہے کہ اپنے غریب بہن بھائیوں کے لئے کچھ کر وں۔