انجم شہزاد کے بھائی کی وفات پر فنکاروں و صحافیوں کا اظہار افسوس

انجم شہزاد کے بھائی کی وفات پر فنکاروں و صحافیوں کا اظہار افسوس

لاہور(فلم رپورٹر)معروف RJ و صحافی انجم شہزاد کے صحافی بھائی محمد اجمل انجم کی ناگہانی وفات پر شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد نے ان کی رسم قل میں شرکت کی اور انجم شہزاد سے اظہار افسوس بھی کیا۔رسم قل میں شریک اداکاروں و صحافیوں میں ٹائیگر شاہ،لائبہ خان،مونی خان،بیاخان،نیناں سنیناں،غفار لہری،مظہرراہی شاہد سونو، عامر سمیع خان،و دیگر شامل تھے۔ایاد رہے کہ انجم شہزاد کے بھائی محمد اجمل انجم بھی ایک سینئیر صحافی و مصنف تھے جو روزنامہ خبریںاور پاکستان سے منسلک رہ چکے تھے ان کی فوٹوگرافی پر لکھی ہوئی 4 کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں ۔

جو آج کل کے فوٹوگرافرز کی رہنمائی کرتی ہیں60 سال کی عمر میں دارفانی کوچ کرنے والے محمد اجمل انجم نے سوگواران میں 3 بیٹے اور2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مزید : کلچر