نیلو پروڈکشن کے عید کےلئے شوٹ مکمل

نیلو پروڈکشن کے عید کےلئے شوٹ مکمل

لاہور (فلم رپورٹر)نیلو پروڈکشن نے عید کے لئے مختلف برانڈزکے شوٹ مکمل کر وادئیے،دودرجن کے قریب ماڈل لڑکے لڑکیوں نے برانڈز ڈریسز پہن کر شوٹ مکمل کر وائے۔ ان برانڈز شوٹس کو گزشتہ روز نیلو پروڈکشن کے ہیڈ آفس میں مکمل کیا گیا جس میں 6 برانڈز کے لئے دو درجن ماڈلز کو لیا گیا تھا ان ماڈلز نے مختلف برانڈز کے عید کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ڈریسز اور شوز کو پہن کر شوٹ مکمل کر وایا۔اس فوٹو شوٹس کے آرگنائزر نیلو پروڈکشن کے سی ای او نوید خان تھے جبکہ مہمانوں میں عرفان گجر،گلوکار ظفر علی،محمدامجد،میک اپ آرٹسٹ YMCA سے اویس اسلم ،وینی کریم کے سی ای او بابر ،انرپاکستان سے شیخ بلال اور ملک آصف شہزادشامل تھے۔ نوید خان نے بتایاکہ نیلو پروڈکشن اس سے قبل انٹرنیشنل برانڈز کے TVC اور نامور ماڈلزکے ساتھ فوٹو شوٹ مکمل کر چکی ہے۔

اور بہت سارے ماڈلز انٹر نیشنل پلیٹ فارم سے بھی پرموٹ کئے جا چکے ہیں انہوں نے کہاکہ آج کے فوٹو شوٹس میں بہت سارے نامور ماڈلزکے ساتھ ساتھ نئی ماڈلز بھی شامل ہیں جن کے معروف برانڈز کے لئے شوٹس مکمل کئے گئے ہیں جو عید پر سامنے آئیں گے۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک لوکل برانڈ کی TVC بھی مکمل کی۔

مزید : کلچر