ظل ہما کی پانچویں برسی کلمنائی جائے گی

ظل ہما کی پانچویں برسی کلمنائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی پانچویں برسی کلمنائی جائے گی ۔ ظل ہما اپنی ماں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں ، انہیں دیکھنے والوں کو بے اختیار ملکہ ترنم یاد آجاتیں۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی، وہ 21فروری 1944ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظل ہما تھیں۔ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں ان کے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ملکہ ترنم کو ننھی ظل اس قدر پیاری تھی کہ اسے اپنے پاس رکھنے کے لئے شاہ نور سٹوڈیوز کی ملکیت سے دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی ۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ءمیں پورا کیا اور شاگردی اختیار کی استاد غلام محمد کی۔
کتابِ زندگی کے سب باب تمام ہوئے، شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا ، 16 مئی 2014ءکو انہی دوبیماریوں نے ان کی سانسوں کی مالا ہمیشہ کیلئے بکھیردی۔

مزید :

کلچر -