سخاوت ناز کا نیا گارمنٹ برانڈ”ناز“‘ لانچ

سخاوت ناز کا نیا گارمنٹ برانڈ”ناز“‘ لانچ
سخاوت ناز کا نیا گارمنٹ برانڈ”ناز“‘ لانچ

  

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف کامیڈین سخاوت ناز نے اپنا نیا گارمنٹ برانڈ”ناز“ لانچ کردیا۔ سخاوت ناز نے چوک یتیم خانہ میں ”ناز“ کے نام سے اپنے برانڈ آﺅٹ لیٹ کا آغاز کردیا ہے جس میں انہوں نے مینز وئیر اور کڈز وئیرسے سٹارٹ کیاہے۔ایک ملاقات کے دوران سخاوت ناز نے بتایاکہ ان کا یہ کاروبار کرنے کا ایک عرصہ سے پلان تھا مگر اپنی سٹیج اور ٹی وی مصروفیات کی وجہ سے وہ اسے وقت نہیں دے پارہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چوک یتیم خانہ میں انہوں نے اپنے پہلے مینز اور کڈز وئیر کا آﺅٹ لیٹ بنا دیا ہے اب بہت جلد مون مارکیٹ اقبال ٹاﺅن اور ایم ایم عالم روڈ پر دوسے آﺅٹ لیٹ بھی بنا لئے جائیں گے۔سخاوت ناز نے کہاکہ ہم نے فیصل آباد سے اپنا کپڑا تیار کروایاہے اور فیصل آباد کے معروف ٹیلر ماسٹر اسلم کی خدمات لی ہیں ماسٹر اسلم اس سے قبل متعدد معروف برانڈز کے لئے کام کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ کم داموں میں بہترین کوالٹی کا کپڑا ،سلائی اور ڈیزائن تیار کیا جائے۔

جسے ہر کوئی خرید سکے۔سخاوت ناز نے کہاکہ ہم معیار پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے مگر قیمت ہر ایک کی پہنچ میں رکھیں گے۔سخاوت ناز نے مزید کہاکہ ان آﺅٹ لیٹس پر خواتین کے ڈریسز بھی رکھے جائیں گے جو تیار کئے جارہے ہیں ناز برانڈ بہت کم وقت میں برانڈز میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

12

مزید : کلچر