لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام رمضان کے مختلف پر وگرامز کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام رمضان کے مختلف پر وگرامز کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام رمضان المبارک کو مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لئے مختلف پر وگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے گوشہ گیان کی نشست میں مذہبی و روحانی سکالرڈاکٹر طارق شریف زادہ رمضان المبارک کی عظمتوں پر آج بوقت 3:30بجے سہ پہر الحمرا ادبی بیٹھک میں گفتگو کریں گے۔بعد ازاں محفل نعت کا اہتما م بھی کیا جائے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں،مسرتوں،شادمانیوں اور روحانی آسودگی حاصل کرنے کا مہینہ ہے،روزہ رب کا عظیم انعا م ہے۔انھوں نے کہا کہ رحمت ومغفرت کے اس ماہ مبارک میں جس قدر نیک اعمال کئے جائیں گے،اسی قدر روح میں لطافت اور قلب میں نورانیت پیدا ہوگی۔

، نیکیوں کے اس موسم بہار میں ہمیں اس مہینے کے تقاضے پورے کرنے کی کوشش کرنی چاہیےَ۔

مزید : کلچر