احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن مقبولیت میں سب سے آگے

احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن مقبولیت میں سب سے آگے
احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن مقبولیت میں سب سے آگے

  

لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل احسن خان بیک وقت دو ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کر کے مقبولیت میں سب سے آگے نکل گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مختلف ٹی وی چینلز پر خصوصی ٹرانسمیشن جاری ہے جس میں فلمسٹار ریما ،عمران عباس ،جویریہ سعود ، حرا ،مانی ،ڈاکٹر عامر لیاقت ،وسیم بادامی سمیت دیگر میزبانی کررہے ہیں جبکہ احسن خان پی ٹی وی کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل پر بھی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب احسن خان بیک وقت کسی دو ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کررہے ہیں ۔ ان کے منفرد انداز میزبانی اور علمی گفتگو کی وجہ سے رمضان ٹرانسمیشن عوامی حلقوں میں بڑی مقبول تصور کی جا رہی ہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عید الفطر پر بھی خصوصی شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے ۔

مزید : کلچر