منوا سسٹرز کی نعت”مدینہ دیکھیں“ مکمل ہو گئی

منوا سسٹرز کی نعت”مدینہ دیکھیں“ مکمل ہو گئی
منوا سسٹرز کی نعت”مدینہ دیکھیں“ مکمل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار بہنوں منوا سسٹرز نے اپنی نئی نعت”مدینہ دیکھیں“ مکمل کرلی،جلد ریلیز کی جائے گی منوا سسٹرز کی یہ نئی نعت گذشتہ دنوں مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی تھی اور اس کی ویڈیو بھی گذشتہ روز مکمل کر لی گئی ہے۔منواسسٹرز نے بتایاکہ ان کی یہ نئی نعت رمضان المبارک کی منسابت سے تیار کی گئی ہے اس نعت کی ویڈیو کو اسی ہفتے میں سوشل میڈیا پر ریلیزکردیا جائیگا۔منواسسٹرز نے مزید کہاکہ عید کے بعد وہ اپنے بیرون ملک شوزمیں مصروف ہو جائیں گی۔

مزید :

کلچر -