آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظو ر

آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظو ر

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی (آج) بدھ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر نے سماعت کی۔ جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کی سماعت ہونے تک ضمانت منظور کرے۔عدالت نے کہاکہ اس کیس کو آصف علی زرداری کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔عدالت نے کہاکہ آصف علی زرداری کے کیسز (آج) بدھ کو سماعت کے لئے مقرر ہیں، جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب نے انویسٹی گیشن کیلئے محمد جاوید کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے۔عدالت نے آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی (آج) بدھ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عدالت کا 5 لاکھ کے مچلکے اور ایک شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔

عبوری ضمانت

مزید : صفحہ اول