امریکہ کا قوانین کی خلاف ورزی پر 60سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان 

امریکہ کا قوانین کی خلاف ورزی پر 60سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا ...

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو مختلف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اْن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کوآج (بدھ کو) اسلام آباد لایا جائے گا۔

امریکہ بد پاکستانی 

مزید : صفحہ اول