امیر مقام کو اپنے قائد کیساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے،حمزہ

امیر مقام کو اپنے قائد کیساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے،حمزہ

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کے صاحبزادے اور کزن کی گرفتاری، ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام کو اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے،کھلنڈرے نیازی کا خیال ہے کہ پرچے اور گرفتاریاں مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو خوفزدہ کردیں گی،سلیکٹڈ وزیراعظم کو کیا پتہ کہ وفادار کارکن، عوام کی محبت اور اللہ تعالی پر بھروسے کا کیا انعام ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امیر مقام مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان پر مصیبت آنے کی وجہ ان کی سچائی اور نوازشریف کا ساتھی ہونا ہے،نیازی صاحب انتقامی سیاست کو اگلی نسلوں تک نہ لیجائیں، کم ظرف سیاست نہ کریں، خداکا خوف کریں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول