ڈویژنل اکاﺅنٹس آفیسر کے مطالبات منظور کئے جائیں ،عوامی حلقے

ڈویژنل اکاﺅنٹس آفیسر کے مطالبات منظور کئے جائیں ،عوامی حلقے

صوابی( بیوروپورٹ) عوامی حلقوں نے محکمہ خزانہ کے آفسران ، مشیر خزانہ ، آڈیٹر جنرل اور کنٹرولر جنرل آف پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژنل اکاونٹس آفسران کے پوسٹ اپ گریڈ کر کے انہیں پروموشن اور ایمپلائز سن کوٹے کا حق دیا جائے نیز امتحانات کا پُرانا طریقہ کار بھی بحال کر کے آڈٹ سٹاف کے آذمودہ کار لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈویژنل اکاونٹس آفیسر کے پوسٹیں تاحال اپ گریڈ نہیں ہوئی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کے اپ گریڈیشن اور پروموشن کا مسئلہ کٹھائی میں پڑ ا ہوا ہے مذکورہ آفسران گریڈ سترہ میں آئے اور ریٹائرڈ ہو تے ہیں جو کہ ہر لحاظ سے سخت نا انصافی ہے اس کے علاوہ ایمپلائز سن کوٹہ سے بھی محروم رکھا گیا ہے جب کہ محکمہ امتحانات کے ذریعے آگے آنے کا اچھا خاصہ طریقہ کار بھی تبدیل کر کے ان سے زیادتی کی گئی حالانکہ ایم ایس او آرڈر میں لکھا گیا یے کہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسران اڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مجوزہ امتحانات اور متعلقہ کورس و تجربے کی بنیاد پر منتخب کئے جائیں گے#

مزید : پشاورصفحہ آخر