ضلع ناظم پشاور کے زیر صدارت اجلاس ، ٹاﺅن تھری میں 11کمرشل نقشوں کی منظوری
پشاور (پ ر ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ٹاﺅن تھر ی میں 11 کمرشل نقشوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ ایک نقشے کے ساتھ سول ا ایوی ایشن سے این او سی جمع کرنے جبکہ دوسرے نقشے میں نیا نقشہ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹاﺅن تھری انتظامیہ کو تہکال بالا کے ایریا میں نقشہ جات جمع کرنے والوں سے سول ایوی ایشن سے جبکہ کینال روڈ پرمحکمہ آبپاشی سے نقشہ جات جمع کرتے وقت این او سی ضرور لیں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت ٹاﺅن تھری کمرشل نقشہ جات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹاﺅن تھری انفراسٹرکچر آفیسر ہدایت اللہ ، اے ٹی او حبیب الرحمان ، محمد علی اور محمد طارق نے شرکت کی اجلا س میں عزت خان چوک ، شین قمر ، منکراﺅ چوک لنڈی ارباب، سواتی پھاٹک ، کینال روڈ ،آبدرہ روڈ ،چارخانہ روڈ ، نوتھیہ اورناصر باغ روڈ پر قواعد وضوابط پر پورے ہونے والے کمرشل نقشہ جات کی منظوری دی گئیں ،اور نصیر ٹیچنگ ہسپتال پانچ فلورسے بڑھاکر 7 فلور کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ تہکال بالا تمبوانو موڑ میں ایک نقشے کی منظوری کیلئے سول ایوی ایشن سے این او سی مالک مکان کو جمع کرنے کی ہدایت کی گئیں اسی طرح کینال روڈ پر ایک کمرشل اپارٹمنٹ کیلئے نیا نقشہ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاکہ کمرشل نقشہ جات کی منظوری سے قبل نقشے میں کارپارکنگ کیلئے مختص جگہ ضرورچیک کریں جبکہ شادی ہالز کیلئے سو فیصد کارپارکنگ نہ ہونے کی صورت میں منظوری نہیں دی جائیگی انہوں نے کہاکہ کینال روڈ اور باچا خان ائیر پورٹ کے حدود میںنقشہ جات کی منظوری سے قبل مالک مکان کو متعلقہ محکموں سے این اوسی لازمی قرار د یدی ضلع ناظم نے یونیورسٹی ٹاﺅن کے کمرشل پلازوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اور ٹاﺅن تھری کی آمد نی کیلئے یو ٹی سی پلازوں کی تعمیر اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ملازمین کی تنخواہوں ، دیگر مسائل میں ٹی ایم اے کو پھر مالی مشکلات درپیش نہ ہونگے اور ٹی ایم اے ہر وقت صوبائی حکومت کے گرانٹ کے محتاج نہیں ہوگی ۔