سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

پشاور(کامران علی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 رکنی مسلح گروہ کو گرفتار کر لیا پشاور کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکل چھین کر اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے8عدد مسروقہ موٹر سائیکلیںاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد پستول ،ایک عدد کلاشنکوف نما 12 بور ریپیٹربھی برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا جہاں ملزمان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شکیل احمد ایڈوکیت ولد مصری خان سکنہ فیصل کالونی نے مورخہ12فروری کو تھانہ شرقی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس نے موٹر سائیکل نمبرFD-1242 کو ہائی کورٹ پارک میں پارک کرکے واپسی پر موٹر سائیکل موجود نہ تھا جو کسی نا معلوم افراد نے چوری کرکے لے گیا تھاایس ایس پی اپریشن ظہور بابر آفریدی نے پوش علاقہ میں وکیل اور شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کرنے اور اسلحہ کی نوک پر رہزنی کے وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی سربراہی میں اے ایس پی کینٹ حیدر علی ،ایس ایچ او تھانہ شرقی تیمور سلیم خان اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جنہوں نے دن رات انتھک سائینسی بنیادوں پر محنت کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر رہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کے وارداتوں میں ملوث گروہ تک رسائی حاصل کرکے 4رکنی منظم گروہ سویت ولد خان شیر سکنہ گنج،عاطف ولد فرید گل سکنہ شاہین مسلم ٹاﺅن،نواز ولد رمضان سکنہ شیخ محمدی،محمد علی ولد اللہ بخش سکنہ جالہ بیلہ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے کے ان کے قبضے سے 8 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2 عدد پستول ،ایک عدد کلاشنکوف نما 12 بور ریپیٹر بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا جہاں ملزمان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر