پی ڈبلیو ڈی لیبر کے صوبائی صدر حواس باختہ ہوگئے ،مسعود خان

پی ڈبلیو ڈی لیبر کے صوبائی صدر حواس باختہ ہوگئے ،مسعود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ (نمائندہ پاکستان )پی ڈبلیو ڈی لیبر کے صوبائی صدر گل زمین اور اس کے ساتھی شفیع اللہ مشہور بلیک میلر ہیں ۔ان کی من پسند بھرتیاںنہ ہونے کی باعث حواس باختہ ہوکر محکمہ انہار کے افسران کے خلاف من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری لیبر یونین مسعود خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار میں جتنی بھی بھرتیاں ہوچکی ہے وہ قانون کے مطابق ہے۔گل زمین ایک فراڈی اور جھوٹا آدمی ہے۔گل زمین نے لوگوں سے بھرتی کیلئے لاکھوں روپے بٹورے ہیں ۔اور اب منہ چھپا رہا ہے۔اپنی ساکھ بچانے کیلئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات محکمہ انہار پر لگا رہا ہے۔لوگ ان کے اصلیت کو جان چکے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر کوئی اعتبار کیلئے تیار نہیں ۔مسعود خان نے کہا کہ ہم بہت جلد اس جھوٹے شخص کو بے نقاب کرنے کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔