کمشنر کراچی کی زیر صدارت سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق اجلاس

کمشنر کراچی کی زیر صدارت سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے منگل کو اپنے دفتر میں سپریم کورٹ کے ا حکمات کی روشنی میں کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدا رت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن ریلوے اظہر رشید خان ، ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمد، ڈاریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فیصل بشیر میمن، ڈپٹی کمشنرز ساوتھ سید صلاح الدین، ایسٹ احمدعلی صدیقی، ویسٹ زاہد میمن، اے ڈی سی سینٹرل کمال حکیم،پرہوجیکٹ ڈا ئریکٹر کے یو ٹی سی شیخ طالب فتاح ریلوے پولیس, ریونیو اور دیگر افسران شامل تھے۔اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کے حوالے کراچی سر کلر ریلوےکی بحا لی کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور کہا کہ ہم سب مل کر سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل اور عملدرآمد کے بارے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ نے پرزینٹیشن کے ذریعے کراچی سرکلر کی بحالی کے متعلق محکمہ ریلوے کی جانب سے کار کر دگی بتائی اور سی پیک میں اس منصوبے میں شمولیت کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ڈپٹی کمشنرز زاہد میمن نے بتاےا کہ 7.5 کلو میٹر میں سے 4.5 کلو میٹر پر سے قبضہ ختم کرا ےا گےاہے جبکہ اب کوئی ناجا ئز تجاوزات نہیں ہے ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اٹھار ٹی اقتدار احمدنے بتاےا کہ ریلوے رائیٹ آف وے خالی کر ا کے اس پر فرنسنگ وغیرہ کا کام شروع کرائینگے اور ہمارا ٹینڈربھی ہو چکا ہے فنی پرو پو زل کے بعدمالی پرو پوزل پر کام کرینگے اور سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی میں پورا کر دار ادا کرینگے۔کیو یو ٹی ایس کے شیخ فتاح نے بتاےا کہ ریلوے سے مستقبل کے بعدکمپنی اپنی کار کر دگی شروع کر کے سندھ ماس ٹرانزٹ کو حوالے کریگی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے سی پیک میں شامل ہو نے سے اسکی اہمیت اور بھی اجا گر ہو گئی ہےاور سپریم کورٹ بھی مسلسل اسکو دیکھ رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر