ملک پر عالمی ساہوکار کی حکومت قائم ہو چکی ہے،مولا بخش چانڈیو

ملک پر عالمی ساہوکار کی حکومت قائم ہو چکی ہے،مولا بخش چانڈیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب بتائیں کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعہ کن چوروں اور ڈاکووں کو عام معافی دے رہے ہیں۔ملک پر عالمی ساہوکار کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر ہر چیز مہنگی کر کے جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔منگل کو جاری بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف اور اپنے مالی سہولت کاروں کی خوشنودی میں لگے ہیں۔عمران خان کے مالی سہولت کاروں کو نوازنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم دی جا رہی ہے۔خان صاحب کے بقول ایمنسٹی تو چوروں اورڈاکوﺅں کو دی جاتی ہے۔خان صاحب ایوان میں آکر بتائیں کہ کون سے چوروں اور ڈاکووں کو عام معافی دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے بھی کہا اب بھی کہتا ہوں کہ ملک سے عمران خان کی حکومت ختم ہو چکی ہے۔عمران خان کی حکومت کی کارکردگی انتقامی کارروایوں اور مہنگائی تک محدود ہے۔خان صاحب جس طرح مہنگائی کر رہے ہیں جلد لوگ انہیں کرسی سے بھی اٹھا دیں گے۔اس حکومت نے مہنگائی کی صورت میں جو تباہی کی ہے لوگ اسے خود نکال باہر پھینکے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر