صوابی بد قماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 53گرفتار

صوابی بد قماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 53گرفتار

صوابی( بیورورپورٹ) رزڑ ضلع صوابی کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک کر کے تین اشتہاریوں سمیت40 مشکوک 5 سہولت کار،اور 5 کرایہ داران کو بھی گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سرکل رزڑ میں زیر نگرانی ڈی ایس پی افتخار خان،ایس ایچ او پرمولی لیاقت شاہ خان بمع بھاری پولیس فورس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کی ۔سرچ اپریشن میں ایس ایچ او کالوخآن خالد اقبال خان چوکی انچارجان،ایلیٹ فورس،آر آر ایف سکواڈ،بی ڈی ایس،سنیفر ڈاگ اور لیڈیز کنسٹبل نے شرکت کیسرچ اپریشن دیہہ شیوہ پرمولی،نارنجی،حیشہ بانڈہ،مہر علی، اسوٹا شریف و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کے دوران تین اشتہاریوں محمد شیر سکنہ نارنجی،طاہر سکنہ کالوخان اور سکبر خان سکنہ امان کوٹ کو گرفتار کیے‘ جبکہ 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیں لیے،پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی دوران چھاپہ زنی 5 سہولت کار دھرلیے تین پستول،2 بندوق،ریپریٹر اور کثیر تعداد میں کارتوس برآمد کی گئیں، 40کے قریب گھروں کو بذریعہ لیڈی کنسٹبل چیک کیا گیا، 70افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، 40مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، 20 موٹرسائیکل کو غیر رجسٹریشن پولیس کی تحویل میں۔جبکہ 5مشکوک افراد کو حراست میں لیکر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر