پانی کی عدم فراہمی پر تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع

پانی کی عدم فراہمی پر تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے نوابشاہ ، بینظیر آباد میں پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ سالوں سے حکمرانی کرنے والے آصف علی زرداری اپنے شہر کو پانی نہ دے سکے۔نوابشاہ میں اسپتالوں میں بھی لوگوں کو پانی خریدنا پڑتا ہے زرداری حکومت نوابشاہ کو پانی جیسی بنیادی سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،جو فنڈز بجٹ بک میں لکھے جاتے ہیں وہ زمین پر نظر نہیں آتے۔ تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کے افتتاح کردہ فلٹریشن پلانٹس بھی بند پڑے ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی سوچ اور نیت دونوں میں نقص ہے۔موجودہ چیرمین پی اے سی بھی نوابشاہ سے ہیں مگر ان کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے یہ معاملہ ایوان میں زیربحث لایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر