کرم پولیس نے اعلی کوالٹی چرس اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کرم پولیس نے اعلی کوالٹی چرس اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم پولیس نے کاروائی کرکے اعلی کوالٹی چرس اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان ویگو گاڑی سمیت گرفتار، مزید تفتیش کیلئے جیل منتقل کردیا گیا ڈی پی او کرم رحیم شاہ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرم پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سرحدی علاقے سے کچھ سمگلر منشیات اضلاع پایاں سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر ڈی ایس پی نجف علی، زاہد حسین طوری انچارج مالی کلی چیک پوسٹ اور مجاہد حسین بستو انچارج مالی کلی چیک پوسٹ اور پولیس پارٹی کے ہمراہ ناکہ بندی کرلی اس دوران ایک مشکوک ویگو ڈبل کیبن گاڑی نمبر (KR 7286 Sindh) سے دوران تلاشی ان کے خفیہ خانوں سے ساڑھے بارہ کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان حافظ اللہ سکنہ گیدو اور عبداللہ سکنہ حمزے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے جیل منتقل کردیا

مزید : پشاورصفحہ آخر