پبی ،نان کسٹم پیڈ اشیاءسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ڈرائیور گرفتار

پبی ،نان کسٹم پیڈ اشیاءسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ڈرائیور گرفتار

پبی ( نما ئندہ پاکستان )نوشہرہ کینٹ پولیس نے لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ اشیاءسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ٹرک اورنان کسٹم پیڈ اشیاءکسٹم حکام کے حوالے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) منصور امان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ شب زرداد خان نے بمعہ پولیس نفری ناکہ بندی کی تھی۔مختلف گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی جاری تھی۔تلاشی کے دوران ایک ٹرک نمبری52299/k کی تلاشی لینے پر گاڑی سے نان کسٹم پیڈ سینکڑوں کی تعداد میں ٹائیر برآمد ہوئے۔ جسکی مالیت لاکھوں بتائی جاتی ہیں۔جس کے بارے میں ڈرائیورسے معلومات کی گئی۔جس ڈرائیور نے یہ اشیاءغیر قانونی طریقے سے دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا۔جو کہ ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کئے جاتے ہیں۔ جس پر کسٹم افیسرمحمد صدیق کو بلوا کرٹرک اور تمام نان کسٹم پیڈ اشیاءاُنکے حوالے کر دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر