پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر پابندی ختم کرے : محمد نعیم بٹ

پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر پابندی ختم کرے : ...

پشاور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد نعیم بٹ اور صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن حاجی محمد طارق نے پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر پابندی اور پنجاب بھر میں گندم کی فراہمی کو روکنے کے لئے مختلف جگہوں پر چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر جو پابندی لگائی گئی ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام سے خیبر پختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس سے خیبر پختونخوا سمیت بلوچستان میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر جو پابندی عائد کر رکھی کو ختم نہ کیا تو خیبر پختونخوا کی فلور انڈسٹری ملک بھر میں بھرپور احتجاج کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر