پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول گلڈ کے صدارتی انتخابات ، افضل شاہد بھاری اکثریت سے کامیاب

پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول گلڈ کے صدارتی انتخابات ، افضل شاہد بھاری اکثریت ...

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے ملک گیر صدارتی انتخابات میں سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر افضل شاہد نے بھاری اکثریت حاصل کر لی۔ صدارتی انتخاب 13 اور 14 مئی کو ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مشترکہ طور پر منعقد کئیے گئے۔ انتخابات کا انعقاد اور نتائج کا اعلان چیف الیکشن کمشنر، سنیئر جوائنٹ ڈائریکٹر نوید احمد نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی افسران نے افضل شاہد صاحب کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نہ صرف ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی فلاح و بہبود بلکہ ملک بھر میں شہری ہوابازی کی عمومی ترقی وترویج کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر