گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے: محمد بشیر خان
جندول (نمائندہ پاکستان) جندول ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ سے بجلی بحران ختم کر کے گھر گھر تک سوئی گیس کی فراہمی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد مخالفین کو اعتراض کیلئے کچھ ہاتھ نہیں لگے گا۔سدو گریڈ سٹیشن میں 3کروڑ 23لاکھ روپے کی لاگت سے حلقہPK17میدان کیلئے منظور شدہ ایکسپریس فیڈر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنی ڈوبتی سیاست کو بچھانے کیلئے کبھی مہنگائی کبھی ترقیاتی کاموں اور کبھی قومی مشران کے ذاتی کردار کشی کر رہے ہیں انہوں نے کہا ملک کو بھاری قرضوں تلے دبانے والے سیاسی جماعتوں کو تحریک انصاف پر انگلی اٹھانے کا کوئی اختیار نہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے سیاسی جماعتو ں کے کارکنان موجودہ حکومت پر اعتراضات اٹھانے کی بجائے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے مشران کا احتساب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد وزیر اعظم ہے جس پر کوئی شخص مالی بے قاعدگی کا الزام نہیں لگا سکتا ۔انہوں کہا کہ ملک کے حالات سنبھلنے تک اہلیان وطن کا تبدیلی محسوس کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ میدان ایکسپریس لائن کے تعمیر کے بعد لوڈشیڈنگ فری ہو چکا ہے اسی طرح حلقہPK16جندول ثمرباغ میں بھی اگلے دو ماہ تک بجلی بحران کا خاتمہ کرینگے۔تقریب کے دوران ایکسئین واپڈا، تحریک انصاف کے قائدین ڈاکٹر سربلند خان ،ضلیع کونسلر محمد سالم اور عبد اللہ شاہ، محمد خان ،سیف الملوک ، فواد خان ،شاہد خان ،عالمگیرو دیگر بھی موجود تھے۔