ہنگو میں ڈی پی او احسا ن اللہ کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس کا انعقاد

ہنگو میں ڈی پی او احسا ن اللہ کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس کا انعقاد

ہنگو( بیورورپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ ہنگواحسان اللہ خان کی زیرصدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کاانعقاد.اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون،ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھرکے تھانوں کے ایس ایچ اوزسمیت تفتیشی افسران کی شرکت.اجلاس کے دوران ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تفتیشی افیسررحیم خان کومعیاری تفتیش کرنے اور ایس ایچ اوز سٹی اور صدرکواچھی ماہانہ ریکوری پرنقداورتعریفی انعامات دینے کا اعلان کیا.جبکہ ماہانہ ریکوری میں کمی پرایس ایچ او دوابہ اورایس ایچ او بلیامینہ سے وضاحت طلب کرلی گئی.جبکہ اجلاس میں ڈی پی او نے ریجنل پولیس افیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی جاری کردہ ہدایات کے اہم نکات سے بھی پولیس افسران کوتفصیلی اگاہ کرتے ہوئے فوری عمل درامدیقینی بنانے پرزوردیا.تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ہنگواحسان اللہ خان کے زیرصدارت پولیس ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقادکیاگیا.اجلاس کے دوران ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی اورریکوری پرایس ایچ اوزسٹی اورصدر کونقداورتعریفی انعامات دینے کا اعلان کیا، ماہانہ ریکوری میں کمی پرایس ایچ او بلیامینہ اوردوابہ سے وضاحت طلب کرلی.اس موقع پرڈی پی او ہنگواحسان اللہ خان نے کہا کہ ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرکے پولیس افسران اپنے متعلقہ تھانوں اورسرکل کے حدودمیں تمام مساجداورعبادت گاہوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق مساجداورعبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کریں.،کسی بھی حادثہ کی صورت میں زیادہ نقصان سے بچنے کیلئے پولیس موبائلزمیں نفری کم سے کم رکھیں.سکورٹی ایکٹ کے تحت غیررجسٹرڈ کرایہ داروں،ہوٹلوں،سرائیوں میں مقیم افرادکی اچھی طرح چھان بین کریں.ٹریفک پولیس اورتھانوں کے ایس ایچ اوز بغیرنمبرپلیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف اضلاع کی سطح پرخصوصی مہم چلائیں.تعلیمی اداروں اوردیگرحساس واسانی سے ہدف بننے والے مقامات کی وقتافوقتاسیکورٹی چیکنگ کومزیدفعال بنایاجائے.شرپسنداورجرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر