محکمہ موسمیات کی آج سے کراچی میںموسلادھاربارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج سے کراچی میںموسلادھاربارش کی پیشگوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج (بدھ)سے کراچی میںموسلادھاربارش کی پیشگوئی کردی ہے ، بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بدھ سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بدھ سے ہفتے تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتے تک موسلادھاربارشوں کا امکان ہے ، جمعرات سے بارشوں کے سلسلے میں تیزی آئےگی، بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا ،دوسری جانب کر اچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ، شہر کادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوامیں نمی کا تناسب61 فیصد 21اورکلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر